حیدرآباد۔11۔فروری(اعتماد نیوز)کانگریس ہائی کمان تشکیل تلنگانہ کی جانب
اپنے قدموں کو تیز کر تی جا رہی ہے۔ چنانچہ پارلیمانی اجلاس کے اختتام کے
لئے صرف دس دن ہی باقی رہ جانے پر کانگریس ہائی کمان اس بل کو پرسوں
جمعرات کے دن لوک سبھا میں پیش کرنے سے متعلق غور کر رہی ہے۔
چنانچہ آج
کانگریس کور کمیٹی اجلاس میں اسی جانب ترجیح دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ آج
راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشی کا امکان تھا تاہم اس بل پر مرکزی وزارت
قانون کے رائے کے بعد اس بل کو لوک سبھا میں پیش کرنے کے بعد ہی کانگریس
ہائی کما ن راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے متعلق غور کر رہی ہے۔